اسلام آباد(خالد مصطفی): وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ (اوگرا) نے (ایس این جی پی ایل) اور (ایس ایس جی سی) دونوں کی مقررہ گیس قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ اعلیٰ سرکاری حکام نے دی نیوز کو اس فیصلے کی تصدیق کی۔