نیویارک(عظیم ایم میاں) سفارتی پوسٹنگ، تبدیلی اور توسیع کیلئےافسران کی بھاگ دوڑ۔ غیرممالک میں پاکستان کے سفارت خانوں میں تبادلے، تقرریوں اور پوسٹنگ کےلئے وزیر اعظم کی منظوری کیلئے سمری کی تیاری کی اطلاعات نے بیرون ملک متعین سفارتی اہلکاروں میں ہلچل پیدا کر رکھی ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفارتی مشن اور قونصلیٹس بھی اس صورتحال کے زیر اثر ہیں پاکستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار اس سال 26 نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں البتہ انہیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی حمایت سے مزید توسیع ملنے کا امکان بھی موجود ہے۔