کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد اب پوری قوم کو معرکہ معیشت جیتنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے قومی سلامتی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کیا، اب کاروباری برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں قائدانہ کردار ادا کرے،وفاقی حکومت نے صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 5 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ قومیں وژن، تسلسل ، باہمی ربط اور انفراسٹرکچر کے ذریعے ترقی کرتی ہیں۔