اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ڈپٹی سیکریٹری نسیم احمد خان پر عائد ایک سال تک ترقی روکنے کی سزا ’’سنشور‘‘ میں تبدیل، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کی افسر اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمینہ اے حسن 20دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت کی مقررہ عمر 60برس مکمل ہونے پر ریٹائر ہوں گی جبکہ سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر اور انسانی حقوق ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری نذر جمیل 29دسمبر 2026کو ریٹائر ہونگے، وقاص علی سیکشن افسر، امور کشمیر و گلگت بلتستان ،لیکچرار خدیجہ حسن ڈیپوٹیشن پر 3سال کیلئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات،نوٹیفیکشن جا ری ۔