کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شہید برہان مظفر وانی کی دسویں برسی کے موقع پر منعقدہ کشمیر یکجہتی ریلی کو کراچی پریس کلب کے سامنے پہنچنے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے۔