اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ اقوام متحدہ کو مصروف اور مفید قرار دیا۔ اقوامُ متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں نمائندہ جنگ/ جیو عظیم ایم میاں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نیویارک کے بعد اپنے دورہ واشنگٹن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واشنگٹن میں ان کی امریکی حکام سے دو اہم ملاقاتیں ہونگی جس کے بعد وہُ نیو یارک کے راستے وطن کےلئے واپس روانہ ہو جائیں گے۔ سوڈان کے ہم منصب وزیر سے اپنی ملاقات بارے سوال کے جواب میں بتایا کہ سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن دستے بھیجنے کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔