• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی صرف ماحولیاتی نہیں، حکمرانی کا بنیادی چیلنج بن چکی، مصدق ملک

لاہور (آصف محمود بٹ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب صرف ایک ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہی بلکہ حکمرانی، اقتصادی منصوبہ بندی، آبی تحفظ، زرعی ترقی، بنیادی ڈھانچے، قدرتی آفات سے نمٹنے اور عوامی فلاح و بہبود سے براہ راست جڑا ہوا ایک بنیادی قومی اور عالمی چیلنج بن چکی ہے۔ اس لیے پاکستان کے مستقبل کے سول سرونٹس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موسمیاتی مزاحمت (Climate Resilience)، موسمیاتی موافقت (Climate Adaptation) اور بین الوزارتی رابطہ کاری کو اپنی پالیسی سازی اور انتظامی فیصلوں کا بنیادی جزو بنائیں، کیونکہ مؤثر موسمیاتی حکمرانی صرف مضبوط، جوابدہ اور باہمی تعاون پر مبنی اداروں اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ وہ سول سروسز اکیڈمی لاہور میں 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے زیر تربیت پروبیشنری افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی موسمیاتی عدم مساوات، پاکستان کو درپیش موسمیاتی خطرات، حکومتی پالیسیوں، گرین اکانومی، سندھ طاس معاہدے، شہری شجرکاری، پانی کے تحفظ اور موسمیاتی مالیات سمیت متعدد اہم قومی اور بین الاقوامی موضوعات پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

اہم خبریں سے مزید