کراچی (نیوز ڈیسک) مارکو روبیو کی اینٹی فاشسٹ کیخلاف عالمی اتحاد کی کوشش، بعض اتحادی ممالک ناخوش،60سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ کو واشنگٹن مدعو، ٹرمپ انتظامیہ نے بائیں بازو دہشتگردی کو بڑا خطرہ قرار دیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے "بین الاقوامی بائیں بازو کی دہشت گردی" کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے 60سے زائد ممالک کے سینئر وزرائے خارجہ کو آئندہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔