کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) کے تعاون سے فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے اورماڑہ کے مشرق میں ڈوبتی ہوئی کارگو کشتی کے20 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ کارگو کشتی کراچی سے خلیج عمان کی جانب سفر کر رہی تھی کہ اسے شدید پانی بھرنے (Flooding) کا سامنا کرنا پڑا۔ سمندر میں موسمی حالات کی خرابی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی، جس سے کشتی اور اس کے عملے کی جان کو فوری خطرہ لاحق ہوگیا۔