کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان تبدیل،3600 روپے فی تولہ کا اضافہ، چاندی کی قیمت برقرار، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر فی اونس کے اضافے سے4078 ڈالر سے بڑھ کر 4114 ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3600روپے فی تولہ کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 836روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3086روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔