• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تباہ ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاورز سے آخری گفتگو

کراچی (اسد ابن حسن) تباہ ہونے والے طیارے کے ٹو کارگو اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے درمیان گفتگو کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی فضائی حدود میں K-2 ایئرویز کی پرواز KTA-1732 سے رابطہ منقطع ہوا، ایمرجنسی رسپانس پلان فعال ہوا۔ پرواز کے ساتھ کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کا رابطہ اس وقت منقطع ہوگیا جب پائلٹ نے دورانِ پرواز نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے ریڈار ویکٹرنگ کے ذریعے رہنمائی کی درخواست کی۔ دستیاب معلومات کے مطابق، 16:17 UTC پر پرواز کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا کہ انہیں نیویگیشن سے متعلق مسئلہ درپیش ہے اور محفوظ رہنمائی کے لیے ریڈار ویکٹرنگ فراہم کی جائے۔ اسی وقت کپتان نے یہ بھی اطلاع دی کہ طیارہ رول کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید