• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے راستے غیر قانونی طور پر عراق جانے والے 17 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے ایران کے راستے غیر قانونی طور پر عراق جانے والے17ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد نے غیر قانونی امیگریشن کے ایک کیس میں 17 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر AHTC-ICT-659/26 زیر دفعات 3 اور 4 پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب سے موصول استغاثہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسافروں کے پاسپورٹس امیگریشن کلیئرنس کے دوران IBMS میں "HIT" ہوئے، جس پر انہیں مزید تصدیق کے لیے روکا گیا۔

اہم خبریں سے مزید