• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارشوں کا قحط، آئندہ 3 ماہ بھی خشک موسم کی پیشگوئی

کراچی (این این آئی) کراچی میں بارشوں کا قحط،آئندہ3ماہ بھی خشک موسم کی پیشگوئی، موسمیاتی ماڈلز کے مطابق ستمبر سے نومبر تک سندھ میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔رواں سال مون سون سیزن کے دوران کراچی میں بارشیں نہ ہونے کے برابر ہوئیں جبکہ اندرون سندھ میں بھی معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئیں تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے اب آئندہ 3 ماہ کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماڈلز کے مطابق سندھ میں خشک موسم غالب رہنے کی توقع ہے، ستمبر سے نومبر تک سندھ میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی ہے۔جنوب مشرقی سندھ میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید