کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے ڈیفنس میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے غیر قانونی کرنسی ڈیلرز اور ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز ٹو ایکسٹینشن سن سیٹ لین میں واقع ایک نجی بینک کے قریب ٹارگیٹڈ ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران چار ملزمان محمد نعمان، زیشان جاوید شیخ، منصور اور ملیحہ ناز ہاشمی کو مبینہ طور پر غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے لین دین میں ملوث پاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 25ہزار امریکی ڈالر، 4کروڑ 70لاکھ ایرانی ریال، 50ہزار پاکستانی روپے، ایک سوزوکی آلٹو گاڑی اور 5 موبائل فونز برآمد ہوئے۔