اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان کا ہائی رسک میری ٹائم فہرست سے اخراج، بحری تجارت کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے ، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث جوائنٹ وار کمیٹی نے ہائی رسک میری ٹائم علاقوں کی فہرست میں توسیع کر دی ، جوائنٹ وار کمیٹی نے3مارچ 2026 کو بحرین، جبوتی، کویت، عمان اور قطر کو ہائی رسک میری ٹائم فہرست میں شامل کیا ،مارچ کی توسیع میں پاکستان کے ساحلی علاقوں کو بھی ہائی رسک میری ٹائم زون کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا۔