کراچی (نیوز ڈیسک)اسلام آباد، غیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار24چینی اور36ویت نامی ملک بدر کردیئے گئے، اب تک غیرقانونی کال سینٹرز سے گرفتار کئی سو غیر ملکیوں میں سے 61کو ملک بدر کردیا گیا جن میں 36ویت نامی، 24 چینی اور ایک ملائیشین شہری شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ غیرملکی کال سینٹرز کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔