• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ ویزوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش، 3 خواتین آف لوڈ

کراچی( مطلوب حسین)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نےعمرہ ویزوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 خواتین کو آ ف لوڈ کردیا،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جانے والی تین خواتین کو مشکوک سفری معلومات کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق آف لوڈ کی گئی خواتین کی شناخت مسکان دختر اللہ دتہ، نسرین ندیم زوجہ محمد ندیم اور سویرا زوجہ محمد کامران کے ناموں سے ہوئی،تینوں خواتین پاکستانی پاسپورٹس پر عمرہ ویزوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہی تھیں،دوران امیگریشن کلیئرنس خواتین کو مزید جانچ پڑتال اور انٹرویو کے لیے روک لیا گیا،ابتدائی تحقیقات میں مسکان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں اس کا شوہر سندھ کے مختلف علاقوں میں اسے مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے گاہک فراہم کرتا تھا،مسکان نے مزید بتایا کہ وہ بعد ازاں ڈیفنس کراچی کے ایک مساج سینٹر میں کام کرتی رہی، جہاں اس کی ملاقات دیگر دونوں خواتین سے ہوئی،مسکان نے اعتراف کیا کہ وہ پہلے بھی ڈیفنس کراچی میں جسم فروشی کے الزام میں گرفتار ہو کر ایک ماہ جیل میں رہ چکی ہے،سویرا کے موبائل فون سے غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق ریٹ لسٹ اور واٹس ایپ ریکارڈ برآمد ہوا،سویرا نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برس سے مساج سینٹر کے لیے آن لائن کسٹمر سروس کے ذریعے خواتین کو گاہکوں سے ملوانے کا کام کرتی رہی اور فی کس 2 ہزار روپے کمیشن وصول کرتی تھی،نسرین ندیم کے موبائل فون سے سعودی عرب میں موجود ماجد، مرتضیٰ، الطاف، سلمان (انڈین)، عمران، فیصل اور خرم کے ساتھ مشکوک واٹس ایپ چیٹس برآمد ہوئیں،واٹس ایپ ریکارڈ میں لڑکیاں بھجوانے، حوالہ/ہنڈی لین دین اور سعودی عرب میں رہائش و ٹرانسپورٹ کے انتظامات سے متعلق گفتگو سامنے آئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید