کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار قیدی نے مبینہ طور پرواش روم میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں قید ملزم شہادت ولد محمد سلیم نے مبینہ طور پر بیرک کے باتھ روم میں جاکر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی ،پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ ہفتے کی شب دو بجکر پیتالیس منٹ پر پیش آیا۔ قیدیوں نے سیکورٹی اسٹاف کو اطلاع دی جس کے بعد شہادت نامی قیدی کو تشویشناک حالت میں جیل میں قائم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جیل کے ڈاکٹر نے معائنے کے بعد اسکی موت کی تصدیق کردی ،پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے ای سی جی سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ بھی لئے، پولیس حکام کے مطابق متوفی قیدی سرجانی ٹاون تھانے سے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوکر 18اپریل 2026کو جیل آیا تھا ، جیل حکام کے مطابق متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔