• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 4 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ نمبر 3 مجاہد خان روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد 42 سالہ عامر خان ولد حمید خان اور 40سالہ شہزاد ولد عبدالمجید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 50سالہ مصطفیٰ ولد محمد حسین اور 15سالہ یونس ولد مصطفیٰ کے ناموں سے کی گئیں ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ملزمان زخمیوں سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ، ا طراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں ، واقعی کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جاری ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید