• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کشوں کو درپیش مسائل کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس

کراچی( جنگ نیوز) پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ سعید غنی نے ہمیشہ مزدور طبقے کے مسائل کو ترجیح دی، مزدور دوست قوانین کی صورت میں جو تاریخی قانون سازی کی ہے اس کی مثال ملک کے کسی دوسرے صوبے میں نہیں ملتی، حبیب الدین جنیدی کی قیادت میں سیسی (SESSI) ہیڈ آفس میں محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی تجاویز براہِ راست سندھ حکومت تک پہنچانے کے لیے ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی سیکریٹری لیبر سندھ سید جمال ابڑو ، کوآرڈینیٹر ٹو منسٹر محمد خان ابڑو ، ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نذیر احمد سومرو ، وسیم جمال ریجو مل محکمہ محنت کے دیگر اعلیٰ افسران، مختلف ٹریڈ یونینز، ورکرز فیڈریشنز، محنت کشوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں، پائلر اور دیگر اداروں کے نمائندوں ، پیپلز لیبر بیورو کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی،مشاورتی اجلاس کے انعقاد میں پیپلز لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموں اور جنرل سیکریٹری حسین بادشاہ نے معاونت کی،اپنے خطاب میں حبیب الدین جنیدی نے مزید کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں سندھ حکومت نے کم از کم اجرت کے نفاذ، ملازمت کے تحفظ، ٹریڈ یونین کے حقوق، صنعتی تعلقات، خواتین سمیت تمام کارکنوں کے قانونی تحفظ اور دیگر مزدور دوست قوانین کی صورت میں جو تاریخی قانون سازی کی ہے اس کی مثال ملک کے کسی دوسرے صوبے میں نہیں ملتی، وزیرِ محنت کی خصوصی دلچسپی کے باعث محکمہ محنت، سیسی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم محنت کشوں کو ان کے حقوق کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے ان اداروں میں موجود رکاوٹوں اور بدعنوان عناصر کے خلاف مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید