• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں پی پی کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 کے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار عاصم شریف بٹ کی انتخابی مہمکے سلسلہ میں بنائی گئی الیکشن کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں بٹ برادری کے سرگرم رکن و سینئر رہنما ن لیگ عارف مسعود بٹ ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور عاصم شریف بٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، اجلاس سے امیدوار عاصم شریف بٹ، میزبان رانا محمود الحسن، مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان، ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، عارف مسعود بٹ ایڈووکیٹ، آصف خان دستی، ملک ریاض سامٹیہ، راو ساجد علی ، اے ڈی خان بلوچ، رانا سجاد حسین، بیرسٹر مدثر شاہ، عثمان بھٹیاور خواجہ عمران سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کےعوام جانتے ہیںکہ اس خطہ کی ترقی و عوامی فلاح و بہبود کیلئے سب سے زیادہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کام کیا ہے، پی پی نے ہر دور میں آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے لا تعداد کام کیے، کمیٹی میں عاصم شریف بٹ کی الیکشن کمپین کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن کمپین کے مزید فعال و تیز کرنے کیلئے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل بنایا گیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عاصم شریف بٹ کو ملتان سے بھاری اکثریت سے فتح و کامرانی سے سرشار کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید