• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘بوریوالا میں 6من سے زائد جعلی مصالحہ جات کی کھیپ ضبط

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن، بوریوالا میں 6من سے زائد جعلی مصالحہ جات کی بڑی کھیپ ضبط، لودھراں میں 2بیکریوں اور پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن‘ 50لیٹر رینسڈ آئل، 10کلو غیر معیاری اجزاء تلف، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے عائد، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروئی کرتے ہوئے وہاڑی کے علاقے بوریوالا میں معروف برانڈز کے نام سے تیار کیے جانیوالے جعلی مصالحہ جات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی جبکہ لودھراں میں غیر معیاری خوراک تیار کرنیوالے بیکری یونٹس اور پاپڑ فیکٹری کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے‘ بوریوالا کے چک 259 ای بی میں قائم غیر قانونی پروڈکشن یونٹ پر چھاپے کے دوران 6 من سے زائد پیک شدہ جعلی مصالحہ جات ضبط کر لیے گئے، کارروائی کے دوران معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ بھی برآمد ہوئی جس کے ذریعے نقلی مصالحہ جات تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے تھے،ضبط شدہ مصالحہ جات کے نمونے مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے اور ذمہ دار شخص کیخلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا، دوسری جانب لودھراں میں دو بیکریوں اور ایک پاپڑ فیکٹری کی انسپکشن کی گئی، کارروائیاں صدر بازار دنیاپور، فوارہ چوک کہروڑ پکا اور ملتان روڈ پر عمل میں لائی گئیں،معائنے کے دوران پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات‘ حشرات کی موجودگی، مٹھائی میں مکھیوں، رینسڈ آئل کے استعمال، فلٹریشن سسٹم اور ریکارڈ کی عدم دستیابی سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران 50 لیٹر رینسڈ آئل اور 10 کلو غیر معیاری اجزاء موقع پر تلف کر تے ہوئے فوڈ بزنس مالکان کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے عائد کیے۔
ملتان سے مزید