ملتان ( سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے دو دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس نے دوران گشت حسن اور قدیر کی دکانوں کو چیک کیا جو کسی این او سی کے بغیر دکانوں میں ایل پی جی گیس ری فلنگ میں مصروف تھے اور حادثے کا سبب بن سکتے تھے جن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔