• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انرویل ڈسٹرکٹ 340، نو منتخب ڈسٹرکٹ عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی وائس چیئرمین مسز سمیرا قیوم کی جانب سے نو منتخب ڈسٹرکٹ عہدیداران کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین مسز شمائلہ شوکت، ڈسٹرکٹ سیکرٹری ڈاکٹر منال صدیقی، ای ایس او مسز ارم مجاہد، آئی ایس او مسز سعدیہ نواز، بلیٹن ایڈیٹر زہرا رضوی، کانفرنس چیئرمین ام کلثوم، خرانچی فرزانہ شوکت، سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین مسز سمیرا قیوم نے کہا کہ انرویل ڈسٹرکٹ 340 کا اصل مقصد دکھی انسانیت کی خدمت، ضرورت مند خاندانوں کی مدد اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم پورے سال بھر باہمی تعاون، جذبۂ خدمت اور خلوص کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دے گی۔ صحت، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے، مستحق افراد کی امداد اور سماجی بہبود کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد مستفید ہو سکیں۔
ملتان سے مزید