• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ‘ نجی کمپنی کی ٹیسٹنگ مشین کی کارکردگی سے متعلق شکایات سامنے آگئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں نصب نجی کمپنی کی ٹیسٹنگ مشین کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق بعض مریضوں اور متعلقہ حلقوں نے ٹیسٹ نتائج میں مبینہ فرق کی نشاندہی کی ہے، جس کے باعث بعض کیسز میں مریضوں کو نجی لیبارٹریوں سے دوبارہ ٹیسٹ کرانے پڑتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو گزشتہ دو برس کے دوران مشین کی کارکردگی اور معاہدے کی بعض شقوں پر عملدرآمد سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد موجودہ معاہدے میں توسیع کے بجائے نئی ٹینڈرنگ پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ بہتر معیار کی سہولت حاصل کی جا سکے،ادھر ذرائع کے مطابق ری ٹینڈرنگ کے معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور اس حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، تاہم اس بارے میں متعلقہ فریقین کا موقف سامنے نہیں آ سکا،واضح رہے کہ مذکورہ ٹوٹل لیب آٹومیشن سسٹم 2023ء میں نصب کیا گیا تھا، معاہدے کے تحت مشین بلا معاوضہ فراہم کی گئی تھیجب کہ ہسپتال سالانہ لیبارٹری کٹس متعلقہ کمپنی سے خریدنے کا پابند تھا، شہریوں اور طبی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے مریضوں کو معیاری تشخیصی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ملتان سے مزید