• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران کا پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار تشویش

ملتان(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام اور تاجر برادری پر مزید معاشی بوجھ پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں سید جعفر علی شاہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود عوام کو اس کا مکمل ریلیف منتقل نہیں کیا جا رہا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی نئی لہر کو جنم دیگا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھیں گے، جسکے نتیجے میں اشیائے خوردونوش سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء بھی مزید مہنگی ہو جائیں گی۔
ملتان سے مزید