ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی شمیم اصغر راؤ مختصر علالت کے بعد 80سال کی عمر میں گزشتہ صبح انتقال کرگئے،مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ ، ایک بیٹا علی شمیم اصغر اور 4 بیٹیاں چھوڑی ہیں،شمیم اصغر رائو نے شعبہ صحافت میں نصف صدی سے زائد گراںقدر خدمات سر انجام دیں،مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز عصر جامع مسجد خان ویلیج کے سبزہ زار میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے پڑھا ئی جس میں سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی، آئی بی جنوبی پنجاب کے ہیڈ شیخ محمد افضل، سینئر پی پی رہنما راجہ عبدالغفار، ریاض عطاری اور اسلم جاویدسمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی،مرحوم کی قرآن خوانی جامع مسجد خان ویلیج میں آج ادا کی جائے گی، اجتماعی دعا صبح ساڑھے 8 بجے ہوگی۔