ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی قدیمی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ کے لائسنسدار ومتولی وممبر امن کمیٹی ملتان کینٹ سید علی اصغر رضوی، علامہ عمران عباس قمی، سید نوازش علی زیدی الواسطی، تحفظ عزاداری امام حسینؓکونسل کے مرکزی سیکرٹری سید طالب حسین پروازنے کہا ہے کہ عشق حسینؓ کا تقاضا ہے کہ کربلا کے پیغام کو اپنی زندگی میں نافذ کریں، ہمیں امام زین العابدینؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باقاعدگی سے نماز ادا کرنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کے زیر اہتمام امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی ملتان کینٹ میں سالانہ مجلس عزا یوم شہادت حضرت امام زین العابدینؒکے حوالے سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممبر کینٹونمنٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، سعید احمد مونی، دائم ہمدانی، ندیم کامران، مبارک علی بخاری، قمر عباس رضوی، غضنفر رضوی اورحیدر نقوی سمیت کثیر تعداد میں برادران اسلام نے شرکت کی۔