• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی واضح مثال ہے، ملک عامر ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ حزب اختلاف ملک محمد عامر ڈوگر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے خلاف اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی ایک واضح مثال ہے،عام شہریوں کی زندگی پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور کمر توڑ ٹیکسوں کی زد میں ہےمگر حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی بھرمار، کرپشن اور غیر ضروری اخراجات کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،ایسے حالات میں عوام کو متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیےآواز بلند کرنی چاہیے۔
ملتان سے مزید