• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85لاکھ کی ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار

ملتان‘راجہ رام( سٹاف رپورٹر‘ نامہ نگار) موٹر وے پولیس نے ایم 5پر 47مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار کرلیا، ملزم 85لاکھ روپے کی ڈکیتی کیس کا اہم ملزم نکلا، تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم5پر اُچ شریف کے قریب چوری وڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب مسلح ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان، اسلحہ، جعلی نمبر پلیٹس اور نقد رقم برآمد کر لی گئی،ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے مطابق آئی ٹی ایس نے مشتبہ گاڑی کی بروقت نشاندہی کیجس پر موٹروے پولیس نے فوری ناکہ بندی کر دی،ملزم نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم موٹروے پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عارف حسین ولد الٰہی بخشسکنہ راجن پور کے نام سے ہوئی،اس کے قبضے سے 10 سولر انورٹر، 2 لیتھیم بیٹریاں، ایک لاکھ 36 ہزار روپے، ایک پستول، 10 زندہگولیاں، جعلی نمبر پلیٹس اور دیگر سامان برآمد ہواجب کہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑیبھی قبضے میں لے لی گئی، ترجمان کے مطابق مزید تفتیش اور تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم اس سے قبل سنگین نوعیت کے 47 مقدمات میں بھی نامزد رہ چکا ہے۔
ملتان سے مزید