ملتان ( سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد ندیم کے گھر سے 150 تولہ چاندی اور انگوٹھیاں چوری کرکے فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں جعفر کیموٹر سائیکل جب کہ وسیم کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں علی کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں شکیلہ بی بی گھر سے سولر سسٹم چوری ہوگیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میںوسیم کا موبائل فون چوری ہوگیا جب کہ اسی تھانے کی حدود سے عاصمہ بی بی سے نقدی چھین لی گئی، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میںزین کا موبائل فون چوری ہوگیا جب کہ اسی تھانے کی حدود میں احمد کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، مخدوم رشید کے علاقہ سے شعیب سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں عمران کے گھر سے نقدی و زیورات چوری ہوگئے، راجہ رام کے علاقہ میںرمضان کا انورٹر چوری کرلیا گیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ میںعمران کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں علی کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میںشاہد کی کار چوری ہوگئی، تھانہ قادرپورراں کے علاقہ میں مسلح افراد نے باران سے موبائل و نقدی چھین لی جب کہ اسی تھانے کی حدود سے علی کے گھر سے نامعلوم افراد سامان چوری کرکے لے گئے۔