ملتان (سٹاف رپورٹر ) پوسٹ گریجویٹ لیول فور کیلئے نئی انڈکشن پالیسی جاری کرد ی گئی ہے جس کے تحت ایف سی پی ایس ڈاکٹرز سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں سیکنڈ فیلو شپ نہیں کر سکیں گے ، سیکنڈ فیلو شپ (Level-IV) پروگراموں میں داخلے کیلئے45سال سے زائد عمر کے ڈاکٹرز اہل نہیں ہونگے۔ درخواست دینے کیلئے Level-III (جیسے FCPS, MS, یا MD) کی ڈگری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ سرکاری میڈیکل کالجوں کے گریجویٹس کو پہلے بنیادی اور ثانوی صحت مراکز میں خدمات انجام دینے پر جو نمبر ملتے تھے، ان میں جنوری 2026 کی انڈکشن کیلئے 50% تک کمی کر دی گئی ہے۔