• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوک بازار کے تاجروں کا پیرا فورس کے مبینہ ناروا رویے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوک بازار کے تاجروں نے پیرا فورس کی مبینہ زیادتیوں اور ناروا رویے کے خلاف صدر انجمن تاجران چوک بازار معین الدین قریشی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے پیرا فورس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان، انچارج پیرا فورس اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سے مطالبہ کیا کہ چوک بازار میں شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ترپالیں لگانے کیاجازت دی جائے تاکہ دکانداروں اور خریداروں کو ریلیف مل سکے، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے معین الدین قریشی نے کہا کہ 44 ڈگری سے زائد درجہ حرارت اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شدید گرمی میں بازار میں کاروبار کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے مگر پیرا فورس تاجروں کو سہولت دینے کے بجائے ہراساں کرنے میں مصروف ہے،انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ انتظامیہ نے فوری طور پر ترپالیں لگانے کی اجازت نہ دی اور پیرا فورس کی کارروائیاں نہ روکیں تو چوک بازار کے تاجر احتجاجاً اپنی دکانیں بند کرکے چابیاں ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرا دیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔
ملتان سے مزید