• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرک پول کے تارسے کرنٹ لگنے سے 32سالہ شخص جاں بحق

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) فیض عام سکول چوک شاہ عباس کے قریب کھمبے کے سپورٹ والی تار سے کرنٹ لگنے سے 32 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی دو ریسکیو گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں، موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ کھمبے کےسپورٹ والی تار کے نیچے سیوریج کا پانی جمع تھا جہاں سے گزرتے ہوئے 32 سالہ محمد کاشف کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر سی پی آر کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکاجب کہ لواحقین نے میت کو ہسپتال منتقل کروانے سے انکار کر دیا۔
ملتان سے مزید