راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت زیر تعمیر آر ایم کے روڈ منصوبے کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آر ایم کے روڈ منصوبے پر مجموعی طور پر 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی ماندہ کام تیزی سے جاری ہے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو ماہ اگست تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ عوام اور سیاحوں کو جلد از جلد جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ آر ایم کے روڈ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مری ڈویلپمنٹ پلان کا ایک اہم حصہ ہے اور حکومت پنجاب مری کی سڑکوں کی بہتری کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے نہ صرف مری آنے والے سیاحوں بلکہ مقامی آبادی کو بھی محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مری میں جدید، محفوظ اور پائیدار انفراسٹرکچر کی تکمیل پر تیزی سے کام جاری ہے۔