• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں،اشتہاری سمیت 17جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس  نے مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 17 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے 5منشیات سپلائرزکو گرفتار کرکے8 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ، سول لائنز ، رتہ امرال ٹیکسلا ، روات اور آر اے بازار کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ملزموں سے 20لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، سول لائنز، وارث خان، نصیر آباد ، ٹیکسلااور دھمیال، کے علاقوں میں کی گئیں جبکہ معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے واے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔دریں اثناء امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ادھر6 ماہ قبل رینٹ اے کار ڈرائیور کے اندھے قتل کاسراغ لگاکر ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ مندرہ پولیس نے موثر تفتیش و کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہ قبل رینٹ اے کار ڈرائیور کا اندھا قتل ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید