• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرزمین بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، روی کمار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی روی کمار نے کہا ہے کہ سرزمین بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،ہمارے ادبا شعرا نے نہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ریفارمز لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ممتاز شاعرہ روہما ہاشمی کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر بلوچستان ریفارمز لٹریری سوسائٹی کےصدر شاہ محمد شامی،معروف شاعر ادیب قیوم بیدار،بزم صائم کی سربراہ تصنیم صنم،ڈاکٹر عمران کامل ہاشمی،عجب ساحل،پروفیسر اکبر ساسولی ،فاریہ بتول ،جہاں آرا تبسم بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے ڈاکٹر فرحت حسین،ملک محمد عاصم و دیگر نے بھی خطاب کیامقرین نے روہما ہاشمی کو بہترین تصنیف پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمیں صرف اپنے لوگوں کے حوصلے بلند کرنے کی ضرورت ہےمقرین نے کہا کہ ہمارے ادبا شعرا نے نہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہےتقریب کے اختتام پرشرکا میں سونیئرز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں جبکہ شاعرہ روہما ہاشمی نے شرکا میں اپنی کتاب بھی بطور تحفہ پیش کی ۔

کوئٹہ سے مزید