کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکا ڈیجیٹل کریک ڈاؤن جعلی انوائسز میں ملوث افراد کی تلاش کیلئے آئی پی ایڈریسز کی چھان بین کا آغازذرائع کے مطابق ایف بی آرنے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث جعلی کمپنیوں اور اَن دیکھے مجرموں کی نشاندہی کے لیے ایک غیر معمولی اور بھرپور ڈیجیٹل کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت انٹرنیٹ پر فائل کی گئی مشتبہ سیلز ٹیکس ریٹرنز کے پیچھے استعمال ہونے والے آئی پی ایڈریسز کو ٹریس کیا جا رہا ہے، تاکہ فراڈ میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو یہ غیر معمولی اختیارات فنانس ایکٹ کے ذریعے دیے گئے ہیں اس اقدام سے ڈیجیٹل معیشت پر نہ صرف نظر رکھی جاسکے گی بلکہ قانونی طریقہ کار ر پورا نہ اترنے والوں کیخلاف مرحلہ وار کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔