کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے سرکاری کالجزاور جامعات کے طلبا و طالبات نے شکایت کی ہےکہ طلبا بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ٹرانسپورٹ کی سہولیات ناکافی ہیں بسوں میں دھکم پیل کی صورت حال ہوتی ہے طالبات کو اس ضمن میں زیادہ اذیت اٹھانا پڑتی ہےانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کالجز اور جامعات کی بسوں کی تعداد میں فوری طور پر اضافہ کیاجائے۔