کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر و زیارت دھرنا کے ترجمان عبدالمتین اخونزادہ نے مطالبہ کیا ہے کہ زیارت دھرنے کے شرکا کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیںواقعہ کی شفاف اور غیرجانبدار جوڈیشل انکوائری کرائی جائےیہ بات انہوں نے لواحقین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو سیاسی نعروں،بے عمل اعلانات سے زیادہ امن،انصاف، روزگار اور تحفظ کی ضرورت ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ زیارت واقعہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایاجائےمتاثرہ خاندانوں کو انصاف اور مناسب معاوضہ دیا جائے۔