• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افراد باہم معذور کو مراعات فراہم کی جائیں،سمیع اللہ خان یوسفزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بحالی معذوران بلوچستان کے صدر سمیع اللہ خان یوسفزئی ، برکت علی اور سید کامران شاہ نےپریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افراد باہم معذور کو قانون کے تحت حاصل مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ 10 ہزار روپے ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیاجائے افراد باہم معذور کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر انہیں موٹر سائیکلیں اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید