کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کو اختلافات سے بالاتر ہوکر یکجہتی اور اسلامی اخوت کو مضبوط بنانا ہوگا ، یہ بات تحریک اتحاد بین السادات پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید الطاف حسین چشتی دوپاسی ، سید ضیاء الدین ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ابوالحسن میری ، مفتی سید عزیز اللہ ذاکری ، سید حبیب اللہ شاہ چشتی ، علامہ سید جنید ، سید محمد حسن شاہ ، علامہ محمد کاظم و دیگر نے اتوار کو تحریک کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد حضرت امام حسینؓ ، اہل بیت ، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہےانہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد ، اخوت ، باہمی احترام اور رواداری کے فروغ کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہےمقررین نے کہا کہ واقعہ کربلا حق ، عدل ، صبر ، ایثار اور استقامت کا ایسا آفاقی پیغام ہے جو پوری امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے۔