اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے اور جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت خطے میں کشیدگی کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس جمعرات کو ہوا۔ اجلاس میں سادگی و کفایت شعاری کے اقدامات پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال میں غیر یقینی برقرار ہے‘ ہر ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے۔ گزشتہ سادگی و کفایت شعاری مہم میں عوام نے بھرپور کردار ادا کیا جس پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔