اسلام آباد (ساجد چوہدری) آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ماتحت ادارے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے مالی سال 2023-24 کے دوران وفاقی حکومت سے بجٹ کی منظوری حاصل کیے بغیر 5 ارب 88 کروڑ 29 لاکھ 42 ہزار روپے کے اخراجات کئے، جسے آڈٹ حکام نے مالیاتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور غیر مجاز اخراجات قرار دیا ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) (ترمیمی) ایکٹ 2006 کے سیکشن 41(7) کے تحت این ٹی سی ہر مالی سال کا بجٹ یکم جون سے قبل وفاقی حکومت سے منظور کرانے کی پابند ہے جبکہ پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے مطابق بجٹ درمیانی مدت کی کارکردگی پر مبنی ہونا چاہیے۔