اسلام آباد ( فاروق اقدس )بھارت ڈھاکہ سے مشاورت کر کے معزول وزیراعظم کی بنگلہ دیش واپسی کے انتظامات کر سکتا ہے ، کارروائی شفاف انداز میں ہو گی نگرانی مبصرین بھی کر سکیں گے عدالتی کارروائی کی وڈیو کوریج بھی ممکن ہو گی ،بنگلہ دیش کی حکومت نے معزول سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وطن آنے کے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا تا ہم عدالت سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی یا انہیں بری بھی کر سکتی ہے۔