• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی تنظیم کا بانی رکن بن گیا

اسلام آباد (  فاروق اقدس)پاکستان مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی تنظیم کا بانی رکن بن گیا، شنگھائی میں قائم ہونے والی نئی بین الحکومتی تنظیم عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے تعاون اور گورنرس کو فروغ دے گی ،پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اپریشن آرگنائزیشن (وائیکو) کا بانی رکن بن گیا ہے اس نئی بین الحکومتی تنظیم کا مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون موثر گورننس اور محفوظ و منصفانہ ترقی کو فروغ دینا ہے چین کے شہر شنگھائی میں جمعرات کو ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان سمیت 29ممالک نے اس تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اہم خبریں سے مزید