اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)بھارت سےپاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،ہیڈمرالہ کےمقام پردریائےچناب میں چار روزمیں پانی کی آمد میں اکیس ہزارچھ سوکیوسک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد جمعرات کوہیڈمرالہ کےمقام پردریائےچناب میں پانی کی آمد پچاس ہزار تین کیوسک پرآگئی جبکہ چار روز قبل پانی کی آمداکہترہزار نو سوکیوسک تھی-واپڈاکے ڈیٹا میں تفصیلات سامنے آگئیں ۔