اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی حکومت نے ٹیکس تنازعات کے فوری اور ڈیجیٹل حل کے لیے الگورتھمک سیٹلمنٹ میکانزم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بعض ٹیکس معاملات میں خودکار ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو رضاکارانہ تصفیے کی پیشکش کرے گا۔