لاہور (آصف محمود بٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران یہ امیگریشن ونگ میں دوسرا بڑا انتظامی ردوبدل ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارہ اہم ہوائی اڈوں، سرحدی چیک پوسٹس اور ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران کی ازسرنو تعیناتی اور انتظامی تنظیمِ نو کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔