• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کیساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں، پاکستان

اسلام آباد ( فاروق اقدس )پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں، برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمے سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان اس جرم کی سخت مذمت کرتا ہے تاہم یہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے شبیر حسین برطانوی شہری ہیں ان کی پرورش بھی برطانیہ میں ہوئی اس لیے حکومت پاکستان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان ثالثی کی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹا خطے میں امن کی بحالی مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کے پرامن حل اور آبنائے ہرمز  میں آمد و رفت کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان اپنی سفارتی کوششیں پوری تندہی سے جاری رکھے ہوئے ہیں بھارت میں جوہری مواد کی لیکج کی اطلاعت اگر درست ہیں تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ ماضی میں بھی بھارت میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید